Ramadan crescent moon spotted in Bhatkal, month of fasting starts on March 11

07:22PM Mon 11 Mar, 2024

بھٹکل : 11 مارچ،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو)آج پیر شام بعد نماز مغرب بھٹکل سے متصل علاقے شیرور میں    رمضان کے چاند کی رویت ثابت ہونے کےبعد بھٹکل کے قاضی صاحبان نے بھی  رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق کردی ہے، جس کے ساتھ ہی کل  منگل  کو  بھٹکل سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں  پہلا روزہ ہوگا۔

بھٹکل قاضی صاحبان کی طرف سے   رمضان کا اعلان ہونے کے  ساتھ ہی  آج بعد نماز عشاء تراویح کے لئے تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں  ۔

بتاتے چلیں کہ پہلے روزہ کی ختم سحری  کا وقت 5:21 منٹ ہے جبکہ افطاری کا وقت  6:44 ہے۔