ریاست میں پھیل رہی جھوٹی خبروں کے بعد وزیر تعلیم نے کیا خلاصہ: کل نہیں ہوگا ایس ایس ایل سی کا نتیجہ

10:07AM Thu 6 Aug, 2020

بینگلورو: 6 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی ہوکر 25 جون سے 4 جولائی تک چلنے والے ایس ایس ایل سی کے امتحانات کے نتائج کے تعلق سے بہت سی جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ دو روز قبل تک سوشیل میڈیا پر 4 اگست کو نتائج کے منظر عام پر آنے کی خبر گردش کر رہی تھی لیکن اب دو دن سے کل یعنی 7 اگست کو ایس ایس ایل سی (دسویں) کا نتیجہ آنے کی باتیں کہی جارہی ہیں۔ لیکن اس دوران ریاستی وزیر تعلیم سریش کمار نے اپنے سوشیل میڈیا پیج پر ان سب باتوں کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کی تاریخ پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم بہت جلد اس سلسلہ میں بتادیا جائے گا اور سرکاری طور پر اس کی خبر دی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر جھوٹی خبریں پھیلا کر طلبہ و سرپرستان کو پریشان نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔