Rabita Society free tuition class

05:21PM Thu 9 Jan, 2025

بھٹکل : 09 جنوری،2025 (پریس ریلیز)  رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی طرف سے پی یو سی دوم اور دسویں  (کرناٹک اسٹیٹ بورڈ) کے طلبہ کے لیے بہت جلد مفت ٹیوشن کلاسس کا آغاز کیا جارہا ہے اس کی جانکاری رابطہ سوسائٹی کے دفتر سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کلاسس ان شاء اللہ 15 جنوری،2025 سے رابطہ  سوسائٹی میں شروع ہوں گے۔ ان میں پی یو سی دوم کے طلبہ کے لیے فزکس، کیمسٹری اور میتھس (ریاضی) کے مضامین ہونگے  جبکہ ایس ایس ایل سی طلبہ کے لیے کنڑا، میتھس اور سائنس کے مضامین پڑھائے جائیں گے۔ایس ایس ایل سی طلبہ کے لیے شام 06:45 سے 07:45 تک اور پھرعشاء بعد سے رات 09:00 بجے تک کلاسس چلیں گے، اسی طرح پی یو سی دوم کے لیے ہفتے میں دو دن میتھس، دو دن فزکس اور دو دن کیمسٹری کے کلاسس ہونگے۔

ذمہ داران کے مطابق ان کلاسس کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے  جس کے لیے رابطہ کے دفتر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ دفتر کے اس نمبر پر فون کریں:08385226001