بھٹکل عمر بن الخطاب مسجد کے احاطے میں فلٹر پانی کی سہولت کا افتتاح

03:48PM Sun 30 Jan, 2022

بھٹکل: 30 جنوری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل  آسار کیری  میں واقع عمر بن الخطاب مسجد کے احاطے میں  عوام کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فلٹر  پانی کی سہولت دی گئی ہے جس کا افتتاح آج بعد نماز عصر قاضی جماعت المسلمین    مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کےہاتھوں عمل میں آچکا ہے۔ یہاں  موجود واٹر فلٹر میں پانچ روپیہ کا سکہ ڈالنے پر بیس لیٹر پانی حاصل  ہوگا جس سے یہاں کے عوام فائدہ اٹھا سکیں گے  اور خاص کر گرمی کے دنوں میں پانی کی قلت ہونے پر عوام کو اس واٹر فلٹر سے پانی لینے کی سہولت موجود رہے گی۔ چونکہ اس علاقے میں غیر مسلموں کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود ہے اس لیے انہیں بھی یہ سہولت حاصل رہے گی اور وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین  مولانا عبدالرب خطیبی ندوی،  چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، مسجد سیدنا عمر بن الخطاب کے صدر عبدالحق دامدا، آسارکیری کے سابق کونسلر اور سابق آٹورکشہ یونین کے سکریٹری وینکٹیش نائک وغیرہ نے اس موقع پر اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔