مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی طرف سے این آر آئیز اور دوسرا ڈوز لینے والے عام افراد کے لیے ویکسینیشن کیمپ
03:54PM Mon 16 Aug, 2021
بھٹکل: 16 اگست، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو/پریس ریلیز) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی زیر نگرانی 18 اگست بروز بدھ تنظیم ہال میں کورونا ٹیکہ کاری کا کیمپ منعقد کیا جارہا ہے اس کی اطلاع میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبح 09:30 بجے سے شام 5 بجے تک چلنے والے اس کیمپ میں مندریہ ذیل افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جن این آر آئیز نے فرسٹ ڈوز نہیں لیا ہے اور جن کا سیکینڈ ڈوز کے لئے 28 دن کا عرصہ پورا ہوا ہے وہ لوگ اسسٹنٹ کمشنر بھٹکل سے اپنے دستاویزات کی تصدیق verification کروانے کے بعد ویکسین لے سکیں گے۔
عام افراد میں سے جن لوگوں کا فرسٹ ڈوز کے بعد 84 دن کا وقفہ پورا ہو چکا ہے، وہ لوگ اس کیمپ میں اپنا سیکینڈ ڈوز لے سکیں گے.
مندرجہ بالا زمرے میں ویکسین لینے کے خواہشمند افراد سے گزارش کی گئی ہے کہ:
- وہ کل تنظیم دفتر میں آکر اپنا نام رجسٹر کرواتے ہوئے ٹوکن حاصل کریں.
- این آر آئیز رجسٹریشن کے لیے آتے وقت پاسپورٹ، ویزا اور اقامہ کی نقل کے علاوہ فرسٹ ڈوز ویکسینیشن کی سرٹیفکیٹ کی نقل بھی اپنے ساتھ ضرور لائیں