’پے سی ایم‘ اور ’پے پی ایم‘ کی بھاجپا سرکار، پورے ملک میں ’ڈبل انجن‘ کا بھرشٹاچار... راہل گاندھی
02:39PM Sat 29 Oct, 2022
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کے ذریعہ بدعنوانی معاملے پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے تازہ ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’انتخاب کے پہلے- نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا۔ انتخاب کے بعد- ’40 فیصد کمیشن‘ کھاؤں گا، پھر دیوالی پر مٹھائی کے ڈبوں میں کرناٹک میڈیا کو رشوت بھجواؤں گا۔‘‘ اس ٹوئٹ کے آخر میں راہل گاندھی لکھتے ہیں ’’پے سی ایم‘ اور ’پے پی ایم‘ کی بھاجپا سرکار، پورے ملک میں ’ڈبل انجن‘ کا بھرشٹاچار (بدعنوانی)۔‘‘
चुनाव के पहले - न खाऊंगा, न खाने दूंगा।
चुनाव के बाद - ‘40% कमीशन’ खाऊंगा, फिर दिवाली पर मिठाई के डब्बों में कर्नाटक मीडिया को रिश्वत भिजवाऊंगा। ‘PayCM’ और ‘PayPM’ की भाजपा सरकार, पूरे देश में ‘डबल इंजन’ का भ्रष्टाचार। — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 29, 2022