بھٹکل سمیت ضلع اتر کینرا میں مسلسل بارش: گھروں میں گھسا پانی سڑکیں ہوئیں زیر آب
03:49PM Wed 5 Aug, 2020
بھٹکل: 5 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمیت اتر کینرا میں پچھلے چار پانچ دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ساحلی کرناٹک میں جاری اورینج الرٹ کے دوران ہوئی اس بارش کے نتیجے میں جہاں سڑکیں زیر آب آگئیں ہیں وہیں دوسری طرف گھروں میں پانی گھسنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسی دوران زوردار ہواؤں کے چلنے سے کئی درخت جڑ سے اکھڑنے اور کئی شاخیں ٹوٹ کر گاڑیوں پر گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
مسلسل بارش کے بعد آج کمٹہ-یلاپور قومی شاہراہ پر تالاب کا منظر دیکھنے ملا جس کی وجہ سے گاڑیاں رکی رہنے سے ٹرافک نظام میں خلل واقع ہوا۔
ادھر کدرا ڈیم میں پانی بھر جانے کے نتیجہ میں پانی کے نکلنے کے لیے دروازے کھول دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ندیوں میں ظغیانی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور قصبوں میں پانی گھروں میں گھنسے لگا ہے۔
ولکی سے ملی اطلاع کے مطابق نشیبی علاقہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوکر گھروں میں گھسنے لگا جس کے بعد عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
بھٹکل میں بارش سے پہلے ہی نالیوں کی مکمل صفائی کی وجہ سے اس بار بھاری مقدار میں بارش کے بعد بھی شمس الدین سرکل اور رنگین کٹہ وغیرہ کی سڑکوں پر پانی جمع ہوا نظر نہیں آیا۔