بھٹکل میں امن کے ساتھ ختم ہوئے عیدالاضحیٰ کے ایام: خوشگوار ماحول میں محتاط انداز میں منائی گئی عید
12:29PM Mon 3 Aug, 2020
بھٹکل: 3 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج پیر کو عیدالاضحیٰ کا پر امن ماحول میں اختتام ہوا۔
جمعہ کو مساجد میں دوگانہ ادا کرنے کے بعد بھٹکل میں مسلمانوں نے چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی پیش کی اور حتی الامکان سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عید کی خوشیاں منائیں۔
خبروں کے مطابق اس سال بھٹکل میں بڑے جانوروں کے مقابلے بکروں کی قربانی بہت زیادہ ہوئی ہے۔ کورونا کی وبا کے دوران پر امن ماحول میں عیدالاضحٰی کے گزرنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نہ آنے پر مسلمانوں نے اللہ کا شکر بجالایا ہے۔