مولانا عبدالرب خطیبی ندوی جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی منتخب
12:18PM Fri 2 Apr, 2021
بھٹکل: 2 اپریل،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) قاضی جماعت المسلمین مرحوم مولانا اقبال ملا ندوی کی وفات کے بعد سے خالی پڑے جماعت المسلمین کے چیف قاضی کے باوقار عہدے کے لیے 25 سال سے نائب قاضی رہ کر خدمات انجام دینے والے استاذ جامعہ مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کو منتخب کیا گیا ہے۔
اس کا اعلان آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد میں منعقد ہوئی ایک مختصر نشست میں صدر جماعت المسلمین جناب عبدالرحمٰن محتشم (جان) نے کیا۔
چیف قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیبی ندوی نے جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عالمیت کی تکمیل کے بعد عالمی شہرت یافتہ درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو سے فضیلت مکمل کی۔ فراغت کے بعد سے اب تک مولانا محترم جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جہاں آپ عربی ادب کے علاوہ حدیث اور فقہ کے بھی استاذ ہیں۔
مولانا محترم اپنے والدِ ماجد قاضی احمد خطیبی رحمۃ اللہ علیہ کے دور سے ہی اس میدان میں فعال تھے اور اس سلسلے میں اپنے والد ماجد کا تعاون بھی کرتے تھے۔ مولانا کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے جماعت المسلمین بھٹکل نے انہیں نائب قاضی مقرر کیا جہاں انہوں نے مولانا اقبال ملا مرحوم اور دیگر قضاۃ کی زیر نگرانی کئی اہم مسائل کو حل کرنے میں محکمہ شرعیہ کے ساتھ تعاون کیا۔
ادارہ بھٹکلیس مولانا محترم کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں عدل کے ساتھ فیصلے کرنے کی توفیق عطا کرے۔ ان کی خدمات سے امت کو دیر تک مستفید ہونے کا موقع نصیب کرے۔ آمین