جمعیت الحفاظ بھٹکل کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب : حافظ مولانا نعمت اللہ ندوی بنے صدر تو حافظ مولانا شریح ندوی کو ملا جنرل سکریٹری کا عہدہ
03:51PM Thu 16 Feb, 2023

بھٹکل : 16 فروری، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں حفاظ کرام کے متحدہ پلیٹ فارم جمعیت الحفاط کی اگلی میعاد کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب آج عمل میں آیا ہے ۔
ناظم انتخابات کے مطابق حافظ مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی کو بطور صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ نائب صدر کے عہدے پر حافظ مولانا امین رکن الدین ندوی صاحب کو چنا گیا ہے۔اسی طرح جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے حافظ عبداللہ شریح کوبٹے ندوی کا انتخاب عمل میں آیا ہے اور نائب سکریٹری کے طور پر حافظ مرفاد مصباح ندوی کو چنا گیا۔ خازن کے طور پر حافظ مولانا وصی اللہ دامدا فقیہ ندوی اور محاسب کے عہدے پر حافظ مولانا شجاع الدین ندوی کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
ادارہ بھٹکلیس ان تمام عہدیداران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں خلوص کے ساتھ اپنے دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔