انچارج وزیر شیورام ہیبار سے ملاقات کے لیے جاتے وقت پی ڈبلیو ڈی انجنئیر کی کار حادثہ کا شکار: انجنئیر کی موقع پر ہی ہوئی موت دیگر چار زخمی
11:42AM Sat 7 Aug, 2021

کاروار: 7 اگست،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج صبح کمٹہ کے بیلوگلی علاقے میں پی ڈبلیو ڈی انجنئر کی کار توازن کھونے سے پلٹا کھا کر کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے سداپور تعلقہ میں پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایکزیکیٹو انجنئیر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر منی پال منتقل کیا گیا ہے۔
مہلوک انجنئیر کی شناخت مدھو کنا (54) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق پی ڈبلیو ڈی انجنئر مدھوکنا اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ کمٹہ کے بیلوگلی میں ان کی کار کا توازن بگڑ گیا جس کی وجہ سے ان کی کار پلٹا کھاتے ہوئے کھائی میں اور انجنئر مدھوکنا موقع پر ہی چل بسے جبکہ کار پر سوار چار افسران کو شدید چوٹیں لگیں۔
حادثہ کے بعد شیورام ہیبار نے انکولہ تعلقہ اسپتال پہنچ کر مہلوک کا آخری دیدار کیا۔
