اترکینرا ڈیف ایسوسی ایشن کی طرف سے بھٹکل میں منعقد ہورہا ہے ریاستی سطح کا کرکٹ ٹورنامنٹ

01:17PM Wed 16 Nov, 2022

بھٹکل: 16 نومبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکنڑا ڈسٹرکٹ ڈیف اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریاستی سطح کا ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے جو کہ 18 نومبر سے شروع ہوکر 20 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس بات کی اطلاع اترکینرا ڈیف ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے اخباری کانفرنس میں دی۔ انہوں نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بھٹکل میں  8ویں کرناٹکا اسٹیٹ ٹی 20ٹنیس بال کرکٹ ٹورنامنٹ ( مرد و خواتین ) کا شاندار انعقاد کیا گیا ہے جس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے ڈیف کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جس میں کرناٹک بھر سے کرکٹ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شریک ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں کل 32میچس کھیلے جائیں گے جو 2میدانوں میں ہونگے۔ اطلاع کے مطابق تین دن تک انجمن میدان اور بھٹکل تعلقہ میدان میں چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں مردوں کے لیے پہلا انعام 25000روپئے اور  دوسرا انعام 15000روپئے ہوگا جبکہ خواتین کی ٹیم میں پہلا انعام 8000روپئے اور دوسراانعام 5000روپئے دیاجائے گا۔ اس کے علاوہ انفرادی طورپر مین آف دی میچ، وومن آف دی میچ اور فائنل کے بعد بہترین بلے باز ، بہترین گند باز اور بہترین آل راؤنڈر کےانعام بھی دئیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 18نومبر 2022کی صبح 10بجے انجمن گراؤنڈ ، انجمن آباد میں منعقد ہوگی ۔ ریاستی وزیر برائے مزدور شیورام ہیبار ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے، اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اور رکن اسمبلی سنیل نائک مہمان خصوصی ہونگے۔ اسی طرح اختتامی تقریب 20نومبر 2022کی شام 5بجے تعلقہ اسٹیڈیم نوائط کالونی (وائی ایم ایس اے گراونڈ)میں منعقد ہوگی جسکی صدارت سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کریں گے تو رکن اسمبلی سنیل نائک چراغ جلا کر پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ اس تقریب میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست عبدالسلام شاہ بندری ، صدر ہونیا موگیر ، سکریٹری یوسف موٹیا، یشونت نائک، ثوبان آرمار اور سعادت حسین کولا موجود تھے۔