بنگلہ دیش: کارخانے میں آگ، سات خواتین اہلکار ہلاک
10:42AM Sun 27 Jan, 2013
بنگلہ دیش: کارخانے میں آگ، سات خواتین اہلکار ہلاک
بنگلہ دیش میں حکام کے مطابق ملک کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کپڑوں کے ایک کارخانے میں آگ لگنے سے سات خواتین اہلکار ہلاک ہو گئیں ہیں۔اس وقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد دس بتائی جا رہی جس میں چار شدید زخمی ہیں۔
آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اہلکار باہر نکلنے کی کوشش میں بھگ دڑ مچ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔
آگ کی وجہ سے دو منزلہ عمارت کا اوپر والا منزل مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔
فائر بریگیڈ کے ایک سینئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ فیکٹری کے پاس آگ سے بچاؤ کی حفاظتی انتظامات کا سرٹیفیکیت نہیں تھا۔
آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے
BBC URDU