مسلسل چوتھی بار نیو شمس اسکول کی دسویں جماعت کا صد فیصد نتیجہ

01:02PM Sat 11 Jul, 2020

بھٹکل: 11 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ادارہ تربیت اخوان کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول میں آئی سی ایس ای کی دسویں جماعت کا مسلسل چوتھے سال صد فیصد نتیجہ بر آمد ہوا ہے۔ اسکول سکریٹری کی طرف سے جاری اخباری بیان کے مطابق اس اسکول کی ایک طالبہ مسکان بنت نواب خان نے 93.8 فیصد سے امتیازی کامیابی درج کی ہے اسی طرح ہاجرہ حنین بنت عبدالحمید کولا نے 89.8 فیصد کے ساتھ اور شزفہ بنت ابراہیم شیخ جی نے 86.6 فیصد کے ساتھ کامیابی درج کی ہے۔ خیال رہے کہ بھٹکل میں مسلم انتظامیہ کے زیر انتظام آئی سی ایس ای نصاب کے تحت چلنے والے اس اکلوتے اسکول سے امسال 46 طلبہ نے دسویں کے امتحان میں شرکت کی تھی جن میں سے سات طلبہ نے ڈسٹنکنش کے ساتھ اور 80 فیصد سے زائد طلبہ نے فرسٹ کلاس کے ساتھ کامیابی درج کی ہے۔ طلبہ کی اس کامیابی پر چیرمین ادارہ، صدر و سکریٹری و جمیع انتظامیہ ممبران نے طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کو مبارکباد دی ہے۔ کورونا کی مہاماری کو دیکھتے ہوئے اسکول فیس میں بڑی کمی: نیو شمس اسکول میں سال 2020-21 کے لیے داخلہ کی کارروائی کو شروع کیا جارہا ہے لیکن سرپرستوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کورونا کی اس مہاماری کو دیکھتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے اسکول فیس میں بڑی کمی کر دی ہے جوکہ سرپرستوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ اسکول انتظامیہ کے ذریعے فیس میں کی گئی کمی کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔