کسی بھی ریاست سے بینگلور آنے والوں کے لیے اب کویڈ نگیٹیو رپورٹ لانا ہوگا لازمی

12:52PM Thu 25 Mar, 2021

بینگلورو: 25 مارچ، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بینگلور میں گذشتہ چار مہینوں کے بعد اس مہینے سب سے زیادہ 1400 کورونا کے معاملات سامنے آنے کے بعد ریاستی حکومت نے یکم اپریل سے  کسی بھی ریاست سے بینگلورو آنے والوں کو کورونا منفی رپورٹ لازمی کردی ہے۔ ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں کورونا معاملات میں اضافہ کو لے کر کیا گیا ہے۔انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے مہاراشٹرا، کیرالہ ،  پنجاب اور چندی گڑھ سے آنے والوں کے لیے یہ لازمی کر دیا گیا تھا لیکن اب سے کسی بھی ریاست سے بینگلور آنے والے کو کورونا منفی رپورٹ اپنے ساتھ لانی ضروری ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ریاست میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا ۔