رکن اسمبلی کے ہاتھوں بھٹکل منی ودھان سودھا میں محکمہ اقلیتی بہبود کے نئے  ایڈمنسٹریٹیو دفتر کا افتتاح

03:58PM Sun 11 Jul, 2021

بھٹکل: 11 جولائ 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  رکن اسمبلی سنیل نائک  کے ہاتھوں کل بروز سنیچر بھٹکل کےمنی ودھان سودھا میں محکمہ اقلیتی بہبود کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کے نئے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی ودھان سودھا کے ذریعے عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سرکاری خدمات فراہم  کرنے کی کوشش کی جارہی ہے   اس لیے عوام کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے محکمہ اقلتی بہبود کے افسر شمس الدین نے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت گزشتہ ایک سال کے اندر اسکالرشپ کی شکل 1.33 کروڑ روپے براہ راست طلبہ کے بینک کھاتوں میں جمع کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ  بھٹکل تعلقہ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے تعلق سے سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ اب نئی عمارت میں دفتر منتقل ہوجانے سے کام کرنے میں بڑی سہولت ہوگی۔ اس افتتاحی تقریب میں بھٹکل کی اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اور دیگر اہلکار موجود تھے۔