کینرا مسلم خلیج کونسل کی خالی نشستوں پر تین نئے عہدیداران کا ہوا انتخاب

11:40AM Sat 26 Nov, 2022

دبئی : 26 نومبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گزشتہ روز  کینرا  مسلم خلیج کونسل کی ممبر جماعتوں سے ملاقات کی مناسبت سے ایک خصوصی نشست بیسٹ ویسٹرن کر یک ہوٹل دیرہ دبئی میں منعقد ہوئی تھی جس میں دستور کی دفعہ 5 شق 3 کے تحت تین عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ سکریٹری جنرل نے استقبالیہ کلمات کے بعد دستور کی دفعہ ۵ شق۳؍۳،۴،۵کے تحت تین عہدیداران کو منتخب کرتے ہوئے جناب ارشاد علی افریقہ ندوی صاحب کو کو نسل کا سکریٹری منتخب کیا  جبکہ خازن کے لئے محترم جناب خواجہ آبکار صاحب کو منتخب کیا اور محاسب کے لئے جناب محمد فیضان ساوڑا صاحب کو منتخب کیا۔   ذیل میں کینرا مسلم خلیج کو نسل کے مکمل عہدیداران کے نام پیش کئے جاتے ہیں   صدر: جناب محمد یونس قاضیا نائب صداول: جناب ابو محمد مختصر نائب صدر دوم: مولانا عبداللہ سکری ندوی سکریٹری جنرل: محمد امین سیف اللہ صاحب سکریٹری: مولانا ارشاد علی افریکہ ندوی محاسب :  جناب محمد فیضان ساوڑا خازن : جناب خواجہ آبکار اس مختصر ملاقات میں کینراکونسل کی سال رواں مئی میں منعقد کانفرنس میں مجوزہ پروگرام موبائل کلینک (ہائی ٹیک ایمبولینس سرویس) کو رو بہ عمل لانے کے سلسلے میں باہمی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سرویس کو جلد شروع کرنے کی بات کی گئی۔