دہلی میں جماعت اسلامی ہند کی پریس کانفرنس، ٹارگیٹ کلنگ کی مذمت ۔ کہا! حکومت کی ذمہ داری ہے اس خوف کو ختم کرے

02:31PM Sat 4 Jun, 2022

دہلی میں جماعت اسلامی ہند نے پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر جماعت اسلامی ہند نے ہم کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی۔ جماعت اسلامی ہند نے واضح الفاظ میں کہا کہ کشمیر پر سیاست نہیں ہونا چاہیئے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ خوف کی فضا ختم کرے۔مائگریشن کو لیکر بھی جماعت نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ صرف ہندو ہی نقل مکانی نہیں کر رہے، دوسرے بھی کر رہے ہیں۔ وہیں کل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے (کشمیر) وادی میں چنندہ طریقے سے ایک کے بعد ایک کئے جا رہے قتل عام  کے پیش نظر جمعہ کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ  لیا۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، فوجی سربراہ منوج پانڈے اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان اہم لوگوں میں شامل تھے، جنہوں نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔ وزارت کے ایک افسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں آئندہ امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی انتظام کا موضوع بھی اٹھا۔