بھٹکل قومی شاہراہ عثمان نگرکراس میں بس کی لاری سے ٹکر: ڈرائیور اور کلینر سمیت چار مسافر زخمی
04:16PM Sat 4 Dec, 2021

بھٹکل : 04 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قومی شاہراہ عثمان نگرکراس پر آج شٹی گیریج میں مرمت کے لیے کھڑی ٹپر کو ایک پرائیویٹ بس نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے بس ڈرائیور سمیت کلینر اور دیگر چار مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی ڈرائیور کی شناخت راجیو شٹی کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ اس کے کلینر کی شناخت اسماعیل کرمنجیشور کی حیثیت سے ہئی ہے۔ اس حادثہ میں خالد بیندور، آصفہ، رگھو کھاروی، اور سدیپ منگلور بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ان سب کو اسپتال میں علاج کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔

