عمران خان پر لٹکی گرفتاری کی تلوار، ایف آئی اے نے جاری کیا نوٹس، جانئے پورا معاملہ

02:30PM Sat 20 Aug, 2022

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک کی اعلیٰ جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہونے اور غیر قانونی فنڈنگ ​​کے معاملہ میں اس کے نوٹس کا جواب نہیں دینے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ہفتہ کو یہ جانکاری سامنے آئی ہے ۔ پاکستان کے اخبار دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جمعہ کو اس حوالے سے عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کیا ہے۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو پہلا نوٹس گزشتہ بدھ کو بھیجا گیا تھا، لیکن انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ۔ خبر میں ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حتمی فیصلہ تین نوٹس جاری کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے خبر میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کی پارٹی سے تعلق رکھنے والی 5 کمپنیوں کا پتہ لگا ہے، جو امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور بیلجیم میں کام کر رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں ان کمپنیوں کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے ۔
غور طلب ہے کہ اس مہینے کی شروعات میں پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہندوستانی نژاد کاروباری سمیت 34 غیر ملکی شہریوں سے قواعد کے خلاف فنڈز موصول ہوئے ہیں ۔