دس مہینوں میں حفظ کرنے والی  ننھی حافظات کی  مسجد احمد سعید میں تہنیت

04:05PM Fri 10 Dec, 2021

بھٹکل: 10 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  مسجد احمد سعید  میں آج بعد نماز جمعہ  دو ننھی حافظات  حافیہ بنت مولوی عمر سلیم عسکری اور حیفہ بنت مولوی عمر سلیم عسکری سے قرآن سنتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی۔ ان دو بہنوں میں سے حافیہ بنت عمر سلیم عسکری کی عمر 6 سال اور  حیفہ بنت عمر سلیم عسکری کی عمر 5 سال ہے جنہوں  نے کم عمری میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے ۔ اس موقع پر امام و خطیب مولانا جعفر فقیہ ندوی نے قرآن اور حفظ قرآن کی عظمت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ کی دنیا میں بھی عزت ہے اور آخرت میں تو اس کے ساتھ ساتھ اس کے والدین کی بھی عزت ہے۔ مولانا زبیر ایس ایم نے بھی اس موقع پر قرآن کو حفظ کرنے کی ترغٰب دی اور کہا کہ قرآن مجید کے مصحف کی بھی تعظیم بہت ضروری ہے ۔ اس موقع پر نمازیوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔