سابق صدر انجمن جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کی وفات پر انجمن مسجد میں منعقد ہوا تعزیتی اجلاس: دیکھیں ویڈیو

04:17PM Wed 3 Mar, 2021

بھٹکل: 3  مارچ،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن کے سابق صدر اور جماعت المسلمین کے نائب صدر مرحوم عبدالرحیم جوکاکو صاحب کی وفات پر کل بروز منگل بعد نماز عصر انجمن آباد میں واقع مسجد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع بھٹکل و اطراف کے اداروں کے ذمہ داران سمیت انجمن کے تعلیمی اداروں کے پرنسپال و ہیڈ ماسٹران نے مرحوم کی خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے انجمن کی ترقی کے لیے مرحوم کی فکروں اور ان کے خلوص کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ مقررین میں نائب قاضی جماعت المسلمین جناب مولانا عبدالعظیم صاحب ندوی، چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، صدر جماعت المسلمین جناب عبدالرحمٰن محتشم (جان)، صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب مولانا عبدالعلیم قاسمی، صدر مجلس اصلاح و تنظیم جناب ایس ایم سید پرویز،  صدر انجمن حامئی مسلمین جناب مزمل قاضیا صاحب، جنرل سکریٹری انجمن حامئی مسلمین جناب اسماعیل صدیق صاحب، جناب مولانا الیاس جاکٹی ندوی، سابق ایم ایل اے مسٹر جے ڈی نائک، منکی جماعت المسلمین کے صدر جناب ارشاد قاضی، جناب قادر میراں پٹیل صاحب، جناب یحی دامودی صاحب، جناب مولانا طلحہ ندوی صاحب سمیت دیگر ذمہ داران نے مرحوم کی سادگی اور انجمن سے دلی لگاؤ کا تذکرہ کیا۔ اس موقع پر بھٹکل سے باہر کے ذمہ دار حضرات نے آن لائن ایپ زوم کے ذریعے اپنے خیالات ظاہر کیے۔ اس اجلاس کی مکمل ویڈیو نیچے دی ہوئی لنک پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=0zQVv8bNDPk