تعلقہ چس ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکول و کالج کے طلبہ کے لیے تعلقہ سطح کے چس مقابلہ کا انعقاد ؛ 140/سے زائد طلبہ نے کی شرکت

03:55PM Sun 29 Dec, 2019

بھٹکل:29 ددسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج صبح تعلقہ چس ایسوسی ایشن وغیرہ کی طرف سے دی نیو انگلش اسکول ہال میں اسکول اورکالج طلبا کے لئے تعلقہ سطح کے چس ٹورنامنٹ کا  انعقاد ہوا جس کا افتتاح تعلقہ اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے کیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے اپنے خطاب میں  طلبہ کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناکامی  سے پریشان نہ ہوں کیوں کہ ناکامی ہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔انہوں نے طلبہ کو محنت سے پڑھائی کرنے اور اپنے ارداے بلند رکھنے کی ترغیب دی۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر صنعت کار راگھویندر نائک ، وینکٹشیور سنگھ کے صدر کے آرنائک، کریا شیل گلیر سنگھ کے صدر بھاسکر نائک نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈائس پر چس کوچر سواتی لکشمن نائک، نین ایل نائک، سنجنا نائک، چنمیا نائک، گگن نائک، اموگھ موگیر، منوج نائک وغیرہ کی تہنیت کی گئی ۔