بھٹکل میں ادارہ ادب اطفال کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد حسین فطرت سے منسوب بچوں کی لائبریری کا ہوا افتتاح
03:26PM Fri 20 Nov, 2020
بھٹکل 19 نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ ادب اطفال بھٹکل کے زیر اہتمام سلطانی محلہ میں بھٹکل کے مشہور و معروف مرحوم شاعر ڈاکٹر محمد حسین فطرت سے منسوب لائبریری کا افتتاح ملک کے معروف عالم دین مولانا حذیفہ وستانوی کےہاتھوں عمل میں آیا۔
جمعرات کو عصر بعد منعقد ہوئی اس لائبریری کی افتتاحی تقریب میں مولانا حذیفہ وستانوی نے موبائل کے اس دور میں لائبریری کے قیام کو سراہتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیااور کتابوں کے انتخاب کی بھی سراہنا کی ۔مولانا محترم نے اس موقع پر اسلام میں بچوں کی تعلیمی و تربیتی پہلو اور رعایت اطفال پر روشنی ڈالتے ہوئے اس لائبریری سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔
اس تقریب میں ادارہ ادب اطفال کے ذمہ دار عبداللہ دامدا ابو ندوی نے لائبریری قائم کرنے کا مقصد واضح کیا جبکہ اس لائبریری کے نگراں کار مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے س لائبریری کو ڈاکٹر فطرت مرحوم سے منسوب کرنا ان کے نام کو زندہ رکھنے اور اردو زبان و ادب کے تئیں ان کی خدمات سے نئی نسل کو واقف کرانے کی ایک کوشش قرار دی۔
افتتاحی تقریب میں جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری مولوی طلحہ رکن الدین ندوی، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی، ڈاکٹر عبدالحمید اطہر رکن الدین ندوی ، مولانا ایوب برماور ندوی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
افتتاحی تقریب میں بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ بھٹکل جالی روڈ پر ادارہ ادب اطفال کی طرف سے مولانا عبدالباری ندوی رحمت اللہ علیہ کے نام سے منسوب لائبریری کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے۔