رابطہ سوسائٹی کی طرف سے رابطہ بک بینک کا آغاز: طلبہ کو مفت میں دی جائیں گی استعمال شدہ کتابیں۔ طلبہ و سرپرستوں سے تعاون کی درخواست

03:47PM Wed 30 Mar, 2022

بھٹکل: 30 مارچ، 2022  (بھٹکلیس نیوز بیورو) رابطہ سوسائٹی کی جانب سے تعلیمی میدان میں طلبہ کو آگے بڑھانے اور انہیں تعلیم سے وابستہ رکھتے ہوئے اس میں دلچسپی پیدا کرنے کے بہت سارے کام انجام دیے جاتے ہیں جس میں رابطہ تعلیمی ایوارڈ اور اسکالرشپ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اسی سمت میں آگے بڑھتے ہوئے رابطہ سوسائٹی کی طرف سے اس بار طلبہ کی سہولت کے لیے ایک بک بینک کا قیام عمل میں آیا ہے جس کو اب امین الدین روڈ پر واقع 'مرحبا ' کی عمارت کے پیچھے قائم کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے رابطہ کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمٰن منیری نے بھٹکلیس کو بتایا کہ تعلیمی میدان میں طلبہ کو سہولت فراہم کرنے رابطہ کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں رابطہ کوفیڈریشن کا تعاون بھی حاصل ر ہے گا۔ انہوں نے اسکو ل ، کالج،  مدارس اور جامعات  کے طلبہ اور ان کے سرپرستوں سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنی سابقہ کلاس کی پرانی نصابی کتابیں اس بک بینک میں بر اہ راست یا اپنے علاقوں کے اسپو رٹس سینٹروں کے ذریعہ جمع کر یں تاکہ ان کتابوں کو بہتر ین جلد بندی کے ساتھ دوبارہ استعمال کے قابل بناکر متعلقہ کلا س کے طلبہ میں تقسیم کیا جاسکے اور ان کے مالی بوجھ کو حتی الامکان کم کیا جاسکے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اہم کام کو بہترین انداز میں کرنے اور مستقل طور پر اس کو جاری رکھنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ جن  میں موجود افراد کے نام کچھ اس طرح سے ہیں۔ جناب محی الد ین رکن الد ین ، جناب عبد السمیع کو لا، مولوی رضوان ایم جے ندوی،مولوی محمد عرفان ایس ایم ند وی، مو لوی عزیز الر حمن رکن الد ین ندوی، جناب جاوید احمد ارمار، جناب محمد آفاق کو لا (اڈوکیٹ) ،جناب عبد الباسط نواب اس تعلق سے مزید معلومات کے لئے اس مو بائیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 9742675642