موسی نگر میں سڑک کی خستہ حالی کے خلاف آج پھر ہوا عوامی احتجاج
03:05PM Mon 21 Nov, 2022

بھٹکل: 21 نومبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل جالی پٹن پنچایت حدود میں آنے والے علاقے موسی نگر اور بلدیہ کالونی کے مقیم حضرات نے آج صبح موسی نگر جانے والی سڑک کی خستہ حالی پر راستہ روک کر احتجاج درج کیا۔
وہاں کے مقیم افراد کا کہنا تھا کہ یہاں یوجی ڈی کام سے پہلے سڑکیں بالکل ہی اچھی تھی لیکن یو جی ڈی کام کے بعد سے یہاں کی سڑکوں کی حالت خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں کا چلنا تو دور کی بات پیدل جانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
احتجاج کرنے والے عوام کا کہنا تھا کہ یہاں آئے دن مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیے جارہے ہیں لیکن انتظامیہ جھوٹے وعدے کرکے کام کو کل پر ٹال کر اپنا پلو جھاڑنے کی کوشش کررہی ہے۔
احتجاج کو دیکھتے ہوئے یہاں آج پولس بھی موقع پر پہنچی جس کے بعد انتظامیہ اور پروجیکٹ انچارج بھی موقع پر پہونچ کر عوام کو سمجھاتے ہوئے دکھائی دیے اور جلد اس کام کو شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ کتنی جلدی اس سڑک کو درست کرنے کی کوشش کرتی ہے اور عوام کو کب اس مصیبت سے نجات ملتی ہے۔
