اترکینرا  کے صرف چار تعلقوں میں تعلیمی اداروں کو چھٹی کا اعلان: بقیہ مقامات پر تحصلداروں کو دی گئی ہے یہ  ذمہ داری

02:49PM Tue 25 Jul, 2023

کاروار: 25 جولائی،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع کے چند مقامات پر بھاری بارش اور راستوں کی خرابی کے چلتے ضلع انتظامیہ نے کاروار، جوئیڈا، ہلیال اور ڈانڈیلی  میں احتیاطی تدبیر اختیار کرتے ہوئے ان تعلقوں میں اسکول اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ  دیگر  مقامات کے تحصیلداروں کو بارش کی مقدار کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسکول اور پی یو کالج کی چھٹیوں کے سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔