نئے سال کا جشن منا کر لوٹ رہی کار انکولہ میں حادثہ کا شکار: چار افراد کی موقع پر ہی موت
03:41PM Sun 1 Jan, 2023

ضلع اُترکینرا کے انکولہ میں سرکاری بس اور کار کے درمیا ن ہوئی ٹکر میں کار پر سوار چار لوگ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انکولہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے افراد گوکرن میں نئے سال کا جشن منا کر کار پر سوار انکولہ کی طرف جارہے تھے کہ انکولہ تعلقہ کے بالے گولی نیشنل ہائی وے پر مخالف سمت سے آرہی سرکاری بس سے ان کی کار ٹکرا گئی۔
مرنے والوں کا تعلق تمل ناڈو سے بتایا گیا ہے جن کی شناخت ارون پانڈین، وی پول، محمد اور شیکھرن کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو سرکاری اسپتال پہنچایا۔
