Protests against the Waqf Amendment Act will continue: All India Muslim Personal Law Board announces to launch a lights off movement on April 30
07:43PM Fri 25 Apr, 2025

نیو دہلی : 25 اپریل 25 (پریس ریلیز) وقف قانون 2025 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت کے مطابق پر امن احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے، احتجاج کا ایک رائج طریقہ تھوڑی دیر کے لیے روشنی بجھا دینا بھی ہے یہ ایک علامت ہے کہ ہم ظلم کے خلاف ہیں ، ہم بیدار ہیں اور اپنے حق کے حصول کی جد وجہد کے لیے پوری طرح تیار ہیں، بہتی بجھانا کوئی بزدلی نہیں بلکہ اس بات کا عزم ہے کہ ہم آگے بڑھیں گے اور جد و جہد کو جاری رکھیں گے۔
اس کے پیش نظر بتی گل تحریک کا بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا اب تمام مسلمانوں اور ملک کے انصاف پسند شہریوں سے گذارش کی جارہی ہے کہ 30 اپریل کو رات 9:00 بجے سے 9:15 بجے تک اپنے مکانوں ، دوکانوں، کارخانوں اور دیگر ساری جگہوں کی لائٹ آف کر دیں ، بتی گل کر دیں۔ یہ روشنی بجھانا اس لیے ہے تا کہ شعور بیدار ہو اور برسر اقتدار طبقے کا ضمیر بھی زندہ ہو، لہذا بورڈ کی ہدایت کے مطابق اس کام کو پورے اہتمام سے انجام دیا جائے، جمعہ کی نماز کے بعد مسجدوں میں اس کا اعلان بھی کیا جائے اور ہر ہر علاقے کے با اثر علماء، دانشوران اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران اس سلسلے میں اپنی جانب سے ویڈیو بھی جاری کریں ، نو جوانوں سے گذارش ہے کہ وہ لوگوں تک پہنچ کر محبت کے ساتھ یہ پیغام پہنچا ئیں نیز سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اس بات کو عام کریں اور اس بتی گل تحریک کو کامیاب بنائیں، یہ بی گل تحریک اس بات کا علامتی اظہار ہوگی کہ وقف قانون 2025 ہمارے لیے نا قابل قبول ہے اور اس بات کا مطالبہ بھی کہ حکومت اس قانون کو واپس لے ہمیں امید ہے کہ ملک کے تمام انصاف پسند باشندے اس بتی گل تحریک میں پوری دلچسپی سے حصہ لیں گے ۔