Population decline a concern, growth rate below 2.1 is a risk: Mohan Bhagwat
07:10PM Sun 1 Dec, 2024
ناگپور : آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کم ہوتی آبادی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ آبادی میں گراوٹ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کم از کم 2-3 بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے لیے انہوں نے ڈیموگرافک سائنس کی دلیل بھی دی۔ موہن بھاگوت نے ناگپور میں کتھلے کل کی میٹنگ میں آبادی کے تعلق سے اس تشویش کا اظہار کیا۔
سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ یقینا موجودہ آبادی میں کمی آ رہی ہے، جو تشویشناک ہے۔ مارڈن ڈیموگرافک اسٹڈیز کہتی ہے کہ جب کسی سماج کی آبادی 2.1 سے نیچے چلی جاتی ہے تو وہ سماج زمین سے غائب ہو جاتا ہے۔ اسے کوئی نہیں مارے گا ، بلکہ کوئی بحران ہونے پر وہ معاشرہ خود ہی تباہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کئی زبانیں اور معاشرے تباہ ہوگئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آبادی کو 2.1 سے نیچے نہیں جانا چاہئے۔ ہمارے ملک کی آبادی کی پالیسی 1998 یا 2002 میں بنائی گئی تھی۔ لیکن اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی سماج کی آبادی 2.1 سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ لہذا اگر ہم آبادی میں اضافے کی شرح 2.1 چاہتے ہیں تو ہمیں دو سے زیادہ بچوں کی ضرورت ہے۔ اس لیے ہمیں دو سے زیادہ تین کی ضرورت ہے۔ آبادی سائنس یہی کہتی ہے۔
اس میٹنگ میں سنگھ سربراہ موہن بھاگوت سے پہلے بولنے والے لوگوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے اپنی تشویش ظاہر کی تھی کہ اس وقت بہت سے نوجوان جوڑے بچے پیدا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس معاملے کو آگے بڑھاتے ہوئے موہن نے یہ اہم بیان دیا۔
سنگھ سربراہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوؤں کی آبادی میں 7.8 فیصد کمی آئی ہے۔ اس کے برعکس پڑوسی ممالک میں آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔