سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو دیا جھٹکا: ڈپٹی اسپیکر کے فیصلہ کو قرار دیا غیر آئینی قرار۔ قومی اسمبلی بحال کرنے کا حکم

04:22PM Thu 7 Apr, 2022

نئی دہلی : پاکستان کی سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے عمران خان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ پاک سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کو بحال کردیا اور ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا۔ خیال رہے کہ دورانِ سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئے تھے کہ ہمیں قومی مفاد کو بھی دیکھنا ہے، یہ بات بالکل واضح ہے کہ رولنگ غلط ہے، دیکھنا ہے اب اس سے آگے کیا ہوگا ۔ نئی دہلی. سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کرتے ہوئے 9 اپریل کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دے دیا۔ جس میں پاکستان کی اگلی حکومت کا فیصلہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔
پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق پاکستان میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عطا باندیال نے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو خارج کیا، یہ سراسر غلط تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہمیں ملکی مفاد میں دیکھنا ہوگا۔ اس پر ہم آج ہی فیصلہ سنائیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق اس بارے میں حتمی فیصلہ آج شام ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا۔ یعنی بھارتی وقت کے مطابق 8 بجے کے قریب سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ قبل ازیں سماعت مکمل کر کے عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔