اسدالدین اویسی نے کی ’مخلوط حکومت‘ کی وکالت، کہا ملک کو کمزور PM کی ضرورت، وجہ بھی بتائی

12:09PM Sat 10 Sep, 2022

احمد آباد: لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے جاری اپوزیشن اتحاد کی قواعد کے درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ملک میں اب کچھڑی حکومت کی وکالت کی ہے۔ احمد آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں اسدالدین اویسی نے کہا کہ ملک کو اب کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے تاکہ وہ کمزور کی مدد کرسکے۔ اس دوران اسدالدین اویسی نے اپوزیشن اتحاد کی قواعد میں مصروف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں کبھی این ڈی اے کا حصہ تھے اور آر ایس ایس کی تعریف کی تھی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اسدالدین اویسی نے کہا، ’ملک کو کمزور وزیر اعظم کی ضرورت ہے، طاقتور وزیر اعظم دیکھ لیا ہے۔ کمزور… کمزور کی مدد کرےگ ا۔ طاقت… طاقتور کی مدد کر رہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں مخلوط حکومت (کھچڑی حکومت) بنے کیونکہ گجرات، حیدرآباد اور اترپردیش کی کھچڑی مختلف ہوتی ہے‘۔
نتیش کمار اور ممتا بنرجی پر بھی حملہوہیں، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا، ’بی جے پی میں رہتے ہوئے نتیش کمار وزیر اعلیٰ بنے۔ گجرات میں ہوئے گودھرا سانحہ کے دوران وہ بی جے پی کے ساتھ تھے۔ سال 2015 میں انہوں نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دیا اور پھر سال 2017 میں واپس چلے گئے۔ اس کے بعد پھر نریندر مودی کو جیت دلانے کے لئے 2019 کا الیکشن لڑا، اب پھر انہوں نے بی جے پی کو چھوڑ دیا ہے۔ ممتا بنرجی پہلے این ڈی اے میں تھیں اور آرایس ایس کی تعریف کی تھی‘۔