کرناٹک: بی جے پی میں جاری خلفشار کے سبب کابینہ کی توسیع سرد خانے میں

03:08PM Thu 9 Sep, 2021

بنگلورو: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی کابینہ کی توسیع کواب سرد خانے میں ڈال دیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ بسوراج بومئی نے جگت پرکاش نڈا کو وزارتی عہدوں کے امیدواروں میں عدم اطمینان اور ان کے محکموں کے سلسلے میں کچھ وزراء کے ناراض ہونے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ تاہم پارٹی صدر نے کابینہ کی توسیع کو چار سے پانچ ماہ تک موخر کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ بومئی اور جے پی نڈا کے درمیان 20 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ بسوراج بومئی دہلی میں تھے اور کل کرناٹک سے واپس لوٹںے سے پہلے بی جے پی صدر سے ملاقات کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ کئی اراکین اسمبلی نے کابینہ سے باہر کئے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کے اندر عدم اطمینان کا موحول پیدا کردیا ہے۔ ناراض اراکین اسمبلی میں ایس اے رام داس، رکن پارلمیان رینوکارچیا، سی پی یوگیشور، رمیش جاکرہولی اور شریمنت پاٹل شامل ہیں۔