اسلام اور پیغمبر اسلام کے تعلق سے پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے بھٹکل میں ایس آئی او کا مستحسن اقدام

03:58PM Sun 26 Jun, 2022

بھٹکل : 26 جون، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں ایک طرف مسلمانوں کو ہراساں اور پریشان کرنے کا کوئی موقع  ضائع نہیں کیا جارہا ہے  تو دوسری طرف کچھ شر پسند عناصر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ کو نشانہ بناکر ان کی گستاخی کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔اس دوران اسلامی تعلیمات کو غیروں تک پہنچانے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ کے متعلق پھیلی غلط فہمیوں کو دور  کرنے کی غرض سے  اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے بھٹکل میں  مختلف محکموں کے افسران  و سیاسی لیڈران  سے ملاقات  کی اور انہیں اس سلسلسے میں کتابیں تحفے میں  دیتے ہوئے ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ اس تعلق سے ایس آئی او کے کارکنان نے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلدار سمیت بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک سے ملاقات  کی اور انہیں محمد صلی اللہ علیہ  وسلم کی تعلیمات پر لکھی گئی کنڑا زبان کی کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔ اس موقع پر ایس  آئی او کی جانب  سے فارقلیط رد ا مانوی، طالش مشائخ، حیان کھومی ،جرجیس کھومی ، صلاح الدین اسدی اور زکوان موجود تھے۔