بسوراج بومئی نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا، ’بھارت ماتا کی جے‘ کے لگے نعرے

02:35PM Wed 28 Jul, 2021

بنگلور:28 جولائی،2021 (ایجنسی) کرناٹک کے وزیر داخل بسوراج بومئی نے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیجسلیچر پارٹی کی میٹںگ کے بعد بی جے پی کی مرکزی قیادت کے آبزرور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے بسوراج بومئی کے نام کا اعلان کیا تھا۔ بومئی کے وزیر اعلیٰ بننے کی تجویز خود، کارگزار وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپانے پیش کی تھی۔ ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق ریاستوں میں تین نائب وزیراعلیٰ بھی بنائے جا رہے ہیں۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق، آر اشوک، گووند کرجول  اور بی شری راملو کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ آر اشوک، یدی یورپا حکومت میں وزیر محصولات تھے۔ وہیں گووند کرجول پہلے سے ہی نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر تھے۔ اس کے ساتھ ہی شری راملو، کرناٹک حکومت میں سماجی فلاح وبہبود کے وزیر تھے۔