انڈونیشیامیں خطر ناک ریلوے تھراپی کا رواج
04:58PM Wed 23 Jan, 2013

انڈونیشیامیں خطر ناک ریلوے تھراپی کا رواج
جکارتا…این جی ٹی … انڈونیشیا میں ایسا خطرناک رواج فروغ پا رہا ہے، جس کے تحت بیمار افراد ریل کی پٹری پر لیٹ کر ریلوے تھراپی حاصل کرتے ہیں۔یہ افراد مختلف بیماریوں سے نجات کیلئے ریل کی پٹری پر لیٹ کر اپنا علاج خود کر تے ہیں، ان لوگوں کا ماننا ہے کہ بجلی سے چلنے والی ریل کی پٹری پر موجود برقی طا قت ان کے جسم میں داخل ہو کر انہیں بیماریوں سے صحت یاب کر نے میں مدد دے سکتی ہے ۔دن کے مختلف اوقات میں بچے ،بوڑھے اور جوان ریل کی پٹری پر بے خوف، اپنی سوچوں میں گُم لیٹے اس خطر ناک تھراپی سے علاج کرتے نظر آتے ہیں۔
