متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے سفارتی اور کاروباری روابط قائم کرنے، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینے اور براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لئے باہمی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسرائیلی اشیاء کا تعارف متحدہ عرب امارات میں درآمدی پیداوار کے ذرائع کو تنوع بخشنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
تقریب میں کارمیل ایگریکسکو کے چیئرمین شلومی فوگل نے بھی شرکت کی اور کہاکہ ہم اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دبئی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہم آج امن کے ثمرات دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارمل ایگریکسکو زرعی ٹیکنالوجی میں جدید ایجادات کو شامل کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں زرعی فارموں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
