ووٹر آئی ڈی کارڈ کو اب آدھار کارڈ سے جوڑنا ہوگا ضروری۔ گھر بیٹھے بھی کرسکیں گے یہ کام: بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر  نے دی جانکاری

04:10PM Thu 11 Aug, 2022

بھٹکل : 11 اگست، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ‘‘حکومت کی ہدایات کے مطابق اب عوام کو اپنے ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنا ضروری ہوگا جس کے لیے وہ سرکاری ویب سائٹ اور ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے بھی یہ کام گھر بیٹھے کرسکتے ہیں۔’’اس کی جانکاری بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ممتا دیوی نے دی وہ آج یہاں بھٹکل منی ودھان سودھا میں منعقد اخباری کانفرنس میں  میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب تھیں۔ انہوں نے کہا کہ  کہ چونکہ اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں تو اس کے لیے عوام کو چاہئے کہ وہ اولین فرصت میں  اپنے قریبی پی ڈی او سے رابطہ کرکے یا اپنے اپنے پولنگ بوتھ پہنچ کر اس کام کو انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ  یہ کام اب گھر بیٹھے بھی کیا جاسکتا ہے جس کے لیے نیشنل ووٹرس سروس  پورٹل  https://www.nvsp.in/  پر جاکر تفصیلات درج کی جاسکتی ہیں یا پھر گوگل پلے اسٹور پر جاکر پہلے ووٹر ہیلپ لائن ایپ  (Voter helpline App) کو اپنے موبائل پر ڈاون لوڈ کرکے بھی  یہ کام آسانی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔