اترکینرا ضلع میں آئندہ پانچ دنوں تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی: ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا الرٹ

01:08PM Sat 2 Jul, 2022

کاروار: 2 جولائی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا  ضلع میں اگلے پانچ دنوں تک بھاری بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ضلع ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  محکمہ موسمیات نے ضلع میں 3 جولائی سے 7 جولائی کی صبح  08:30 بجےتک بھاری مقدار میں بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ ڈی سی نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے الرٹ کیا ہے کہ اس دوران مچھوارے  یا کوئی بھی عام آدمی دریا میں نہ اترے ۔ انہوں نے  خصوصی طور پر  الیکٹرک کھمبوں کو نہ چھونے اور  درختوں کے نیچے نہ رہنے وغیرہ کی  بھی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کسی بھی پریشانی کی صورت میں مدد طلب کرنے کے لیے ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے جس پر فون کرکے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ کنٹرول روم 24X7: 1077 لینڈ لائین: 08382 229857 وہاٹس ایپ نمبر: 983511015