Outstanding success of more Bhatkali students from Gulf

09:05PM Sat 18 May, 2024

دبئی : 18 مئی ،2024 (موصولہ رپورٹ ) حال ہی میں خلیج میں بارہویں اور دسویں کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں دونوں درجوں میں بھٹکلی طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔

اطلاع کے مطابق ابوظبی انڈین اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے فاطمہ بنت فُضیل  مصباح نے بارہویں جماعت  کے شعبہ سائنس سے 95.2 فیصد کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی ہے،  اسی طرح  اسی اسکول کےسید علی مُطیب ابن محمد مدثر ایس ایم  نے شعبہ کامرس میں 87.4 فیصد  نمبرات کے ساتھ امتیازی  کامیابی حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ شارجہ  کے جیمس ملینیم اسکول سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے ثناء  بنت  محمد سرفراز شاہ بندری نے  شعبہ کامرس میں  94.6  فیصد مارکس کے ساتھ   نمایاں کامیابی درج کی ہے۔

اسی طرح پیس انٹرنیشنل اسکول شارجہ کی طالبہ فاطمہ بنت اعراف ابو حسینا نے شعبہ سائنس میں 95.6 فیصد نمبرات سے کامیابی درج کی ہے جبکہ ان کے بھائی اور جناب اعراف ابو حسینا صاحب کے فرزند محمد نوح ابوحسینا نے بھی شعبہ سائنس میں 95.4 فیصد سے کامیابی درج کی ہے۔

 

دسویں جماعت کی بات کریں تو محمد ابن آفتاب  ایم جے نے سی بی ایس ای کی دسویں جماعت  میں 95 فیصد نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔اسی طرح  انڈین انٹرنیشنل اسکول دبئی کی طالبہ فاطمہ آیرا بنت محمد فہد پٹیل نے 94 فیصد مارکس کے ساتھ نمایاں کامیابی درج کی ہے۔

واضح رہے کہ  گریڈ 12 امتحان میں دبئی میں رہنے والے بھٹکلی طالب علم محمد سیف سلمان دامودی، کویت میں رہنے والے بھٹکلی طالب علم حنین ہاشم معلم اور مسقط مسقط میں رہنے والے  یوشع عُمران سقاف اور سجا تسنیم سہیل ائیکری نے بھی نمایاں کامیابی درج کی ہے ۔

ان کی اس کامیابی پر خلیجی جماعتوں کے ذمہ داران نے طلبہ اور سرپرستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی ہیں۔