Outstanding performance of students of I.A.U.H.S in taluk level sports competitions: selected for district level

06:13PM Tue 17 Sep, 2024

بھٹکل: 17 ستمبر،2024 (راست)اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلبہ زونل اور تعلقہ سطح کے کھیل  مقابلوں میں شاندار  کارکردگی پیش کرتے ہوئے  ضلعی سطح کے  لیے منتخب  ہوئے ہیں اور اپنے ساتھ اپنے اسکول کا نام بھی روشن کیا ہے۔ اب یہ طلبہ انشاءاللہ یکم/اکتوبر2024 کو منعقد ہونے والے ضلعی سطح کے مقابلوں میں اسکول کی نمائندگی کریں گے ۔

 

ممتاز طلباء کے نام مندرجہ ذیل ہیں

 

1۔فہیم ابن الیاس کتور(IX.A)

 *پہلا مقام۔ ہیمر تھرو

 *پہلامقام۔شاٹ پٹ

 

2۔ محمد نبہان ابن عبدالماجد (IX.B) 

 *پہلا مقام۔ ڈسکس تھرو

 

3۔ آصف ابن ظہیر(IX.A)

 *پہلا مقام ۔پول والٹ

 

4۔عبداللہ ابن محمد خلیل

 *دوسرامقام۔ پول والٹ

 

 *گروپ گیمس* ۔ تھروبال میں دوسرا مقام

 

جونیئر مقابلے میں  محمد حسن ابن سجاد رکن الدین   400میٹر رننگ مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کرکے تعلقہ سے ضلعی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ 

زونل لیول مقابلوں میں لڑکوں کے زمرے میں شاندار کارکردگی پر محمد فہیم ابن الیاس کتور کو  چیمپئن شپ  سے نوازا گیا ہے۔

 

اس بہترین کارکردگی پر صدروجنرل سکریٹری ،ہائی اسکول بورڈسکریٹری انجمن حامئ مسلین  ،صدرمدرس واساتذہ نے بھی طلبہ وفزیکل انسٹرکٹر  راجے صاحب نپانی  کومبارکباد پیش کی ہے ۔