بڑی خبر : وزیر داخلہ امت شاہ بھی کورونا کی لپیٹ میں: رپورٹ آئی پوزیٹیو
11:38AM Sun 2 Aug, 2020
نئی دہلی : 2 اگست،20 (ذرائع) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی رپورٹ آج اتوار کی شام کورونا پوزیٹیو آئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے انہیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ " میں نے کورونا کی ابتدائی علامات کو دیکھتے ہوئے اپنی جانچ کروائی تھی جس کے بعد میری رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ میری طبیعت بالکل ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں بھرتی ہورہا ہوں۔ جو بھی اس دوران میرے رابطہ میں آئے ہیں وہ خود کو الگ تھلگ کرکے اپنی کورونا جانچ کروائیں"۔
وزیر داخلہ امت شاہ کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کی خبر آنے کے بعد لوگ ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو ہی لوکمانیہ بال گنگا دھرتلک کی 100 ویں برسی پر منعقدہ ایک بین الاقوامی تقریب کو خطاب کیا تھا۔कोरोना के शुरूआती लक्षण दिखने पर मैंने टेस्ट करवाया और रिपोर्ट पॉजिटिव आई है। मेरी तबीयत ठीक है परन्तु डॉक्टर्स की सलाह पर अस्पताल में भर्ती हो रहा हूँ। मेरा अनुरोध है कि आप में से जो भी लोग गत कुछ दिनों में मेरे संपर्क में आयें हैं, कृपया स्वयं को आइसोलेट कर अपनी जाँच करवाएं।
— Amit Shah (@AmitShah) August 2, 2020