مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے لائف کیر اسپتال کے مقابل مریضوں کے لیے مفت او پی ڈی سرویس کا آغاز

01:21PM Mon 14 Jun, 2021

بھٹکل:14 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) برسات کے موسم میں بخار، کھانسی ،نزلہ اور زکام جیسی بیماریوں کا آنا عام بات ہے لیکن کورونا اور لاک ڈاؤن کے حالات  اور اس پر مہنگائی کی مار نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے جس سے عام آدمی علاج کے لیے پیسے نہیں جٹا پارہا ہے۔ ایسے میں مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے ان بیماریوں کا مفت علاج معالجہ کرنے کے لیے جالی روڈ پر واقع لائف کیر اسپتال کے مقابل  مفت او پی ڈی سرویس شروع کی گئی ہے جس کا آغاز آج صبح سے ہوچکا ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ کلینک صبح11 بجے سے 01:00 بجے تک اور پھر عصر بعد 05:00 بجے سے  07:00 بجے تک کھلی رہے گی۔ اس میں ایسی چھوٹی موٹی تمام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ جنرل سکریٹری مجلس اصلاح  تنظیم نے اس کلینک سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔