Orange alert:

06:11PM Sat 6 Jul, 2024

 

بھٹکل: 6 جولائی،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ساحلی اضلاع میں جمعہ سے لگی بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔    اتر کینرا کے ساتھ ساتھ پڑوسی ضلع دکشن کینرا اور اڈپی میں بھی بارش اپنا زور دکھا رہی ہے ۔جمعہ کی شب لگی بارش کے  کئی مقامات پر سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہیں جبکہ مسلسل بارش کی وجہ سے بھٹکل خلیفہ اسٹریٹ میں ایک مکان کی چھت گر گئی ہے جبکہ اس سے متصل گھر کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اسی طرح چوتنی کے علاقے میں بھی بارش کے سبب ایک گھر کی دیوار بیٹھ جانے کی خبر ملی ہے ۔

مسلسل ہورہی بارش کے نتیجے میں اتر کینرا میں کئی مقامات پر قومی شاہراہ پر پانی جمع ہورہا ہے جس سے ٹرافک نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔ بھٹکل میں بھی شمس الدین سرکل اور رنگین کٹہ کے قریب گذشتہ رات پانی جمع ہونے سے ٹرافک نظام متاثر ہوچلا تھا تاہم آج رنگین کٹہ اور سرکل کے آس پاس جمع شدہ کیچڑ وغیرہ کو صاف کرکے پانی کے لیے جگہ بنائی گئی ہے ۔