شیخ محمد کے بہ قول یو اے ای چاند پر خلائی جہاز بھیجنے والا چوتھا اور عرب دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔   یو اے ای نے جولائی میں اپنا پہلا خلائی مشن مریخ پر بھیجا تھا اور وہ یہ مشن بھیجنے والا خطے کا پہلا ملک تھا۔ ’’تحقیق امید‘‘ کے نام سے اس مشن نے جاپان کے ٹینے گاشیما خلائی مرکز سے اڑان بھری تھی اور یہ خلا میں قریباً پچاس کروڑ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا۔