بھٹکل میں یو جی ڈی کام کے بعد ہوئی خستہ سڑکوں کی درستی کا مطالبہ لے کر ایس ڈی پی آئی نے دیا میمورنڈم

12:27PM Sun 6 Nov, 2022

بھٹکل : 5 اکتوبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کے کام کے بعد ہوئی خراب سڑکوں کو درست کرنے کا مطالبہ لے کر سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بھٹکل شاخ  نے  سنیچر کے روز تحصلدار کے توسط ڈی سی کو میمورنڈم سونپا ہے۔ دیے گئے میمورنڈم میں جالی پنچایت،ہیبلے پنچایت اور ٹی ایم سی حدود میں ڈرینیج کے لیے ہوئی کھدائی سے سڑکوں   کی خرابی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے پیدل چلنے والوں سمیت گاڑیوں کو گزرنے میں بھی بڑی تکلیف ہورہی ہے۔ میمورنڈم میں درج ہے کہ اس تعلق سے ایک مہینے پہلے  ہی احتجاج کرنے کے بعد تحصلدار نے متعلقہ افراد کو بلاکر اس سلسلے میں گفتگو کی تھی اور  سڑکوں کی درستگی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی ، لیکن ابھی تک ٹھیکیداروں کی طرف سے سڑکوں کو صحیح کرنے کے لیے کوئی  پہل ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ میمورنڈم میں  ڈی سی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے  آئندہ پانچ دنوں میں اس کو حل کرنے کی کوشش کریں  ورنہ ان علاقوں میں عوام راستہ روک کراحتجاج کرنے کے لیے مجبور ہوجائیں گے۔