‘Op Sindoor Not Stopped Under Pressure’: Rajnath Tells Parliament, Skips Mention of Pahalgam Attack Probe
09:20PM Mon 28 Jul, 2025

اپوزیشن آپریشن سندور پر بار بار سوال اٹھا رہی ہے کہ حکومت بتائے کہ بھارت کا کتنا نقصان ہوا۔ راہل گاندھی نے خود اس پر کئی بار سوالات کئے۔ اب راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں اس کے بارے میں تفصیل سے بتایا ہے۔ یہ جواب خاص ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں دیا گیا بیان دستاویزی ہے اور حکومتی ریکارڈ میں درج ہے۔ راجناتھ سنگھ نے ایسا جواب دیا کہ پورا ایوان تالیوں سے گونج اٹھا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کچھ اپوزیشن ارکان پوچھ رہے ہیں کہ ہمارے کتنے طیارے مار گرائے گئے؟ میرے خیال میں ان کا سوال قومی جذبات کی صحیح نمائندگی نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ نہیں پوچھا کہ ہمارے فوجیوں نے دشمن کے کتنے طیارے مار گرائے؟ سوال پوچھنا ہو تو پوچھا جائے کہ کیا بھارت نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے؟ اور جواب ہے ہاں، بھارت نے ایسا ہی کیا۔ اگر آپ سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو یہ سوال پوچھیں کہ جن دہشت گردوں نے ہماری بہنوں، ہماری بیٹیوں کا سندور مٹایا، کیا ہماری افواج نے آپریشن سندور میں ان دہشت گردوں کے آقاؤں کا صفایا کیا، جواب ہے ہاں ۔
کتنا نقصان ، جواب یہاں…
اس کے بعد وزیر دفاع نے جو کہا وہ اپوزیشن کے تمام سوالوں کا جواب تھا۔ راج ناتھ سنگھ نے واضح کیا کہ آپریشن سندورکے دوران ہندوستان کا کوئی فوجی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے فخریہ انداز میں ایوان سے کہا کہ اگر آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو یہ پوچھیں کہ کیا اس آپریشن میں ہمارے کسی بہادر سپاہی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا؟ جواب یہ ہے کہ نہیں، ہمارے کسی فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ان کا بیان آتے ہی حکمراں جماعت کے ارکان اسمبلی نے میزیں ٹھونک کر ان کی حمایت کی جبکہ اپوزیشن کیمپ میں کچھ دیر خاموشی رہی۔
جھکنے پر مجبور کردیا
وزیر دفاع نے کہا، بھارتی فضائیہ کے زوردار حملوں، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بھرپور جوابی کارروائی اور نیوی کے حملوں کے خوف نے پاکستان کو جھکنے پر مجبور کردیا۔ پاکستان کی یہ شکست کوئی معمولی ناکامی نہیں تھی بلکہ یہ اس کی فوجی طاقت اور حوصلے دونوں کی شکست تھی۔