کپڑا بینک کے زیر اہتمام کل بھٹکل میں منعقد ہورہا ہے مفت میڈیکل کیمپ
02:12PM Tue 25 Apr, 2023

بھٹکل : 25 اپریل،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کپڑا بینک بھٹکل کے زیر اہتمام کل ان شاء اللہ بروز بدھ مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے، جس کی جانکاری ذمہ داران کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ کیمپ صبح 08:00 بجے سے گڈلک روڈ پر واقع کپڑا بینک کے دفتر (پرانا شفاء اسپتال) میں شروع ہوگا اور شام 05:00 بجے تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں دہلی سے ماہر نفسیات ڈاکٹر عبدالواجد محمودی صاحب مریضوں کا معائنہ کریں گے۔
معائنہ کرانے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بھر پیٹ یا خالی پیٹ نہ آئیں بلکہ ہلکا پھلکا کھا کر آئیں۔