ساحلی کرناٹک میں اگلے  چار دنوں تک بھاری بارش کے امکانات: الرٹ جاری

02:46PM Thu 10 Jun, 2021

بھٹکل: 10 جون، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ موسمیات نے کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں 10 جون سے 12 جون تک کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے جبکہ 13اور 14 جون کے لیے اورینج اور ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں ساحلی علاقوں میں بھاری بارش کے امکانات ہیں۔ اگرچہ کہ ساحلی کرناٹک سے مانسون  کو ٹکرا کر ایک ہفتہ گزر گیا ہے لیکن ابھی تک بھاری مقدار میں بارش نہیں دیکھی گئی ہے۔لیکن اب محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چار دنوں میں زبردست بارش ہونے کی پیش گوئی کے بعد کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں بھاری بارش ہونے کے  قوی امکانات ہیں ۔