مرکز النوائط ابوظبہی کے نئے عہدیداران کا انتخاب

11:33AM Sun 17 Apr, 2022

ابوظبہی: 17 اپریل ، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکز النوائط ابوظبہی کے انتخابات کے بعد مرکز کے لیے اگلی دوسالہ میعاد  (2022-2024)کے لیے  نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ جس کے مطابق  جناب اشرف علی مصبا صاحب کو صدر، جناب عبدالسلام خلیفہ صاحب  کو نائب صدر ، جناب آفتاب ایم جے صاحب کو جنرل سکریٹری، جناب مدثر جوباپو صاحب کو  سکریٹری، مولانا نعمان جوکاکو  صاحب کو معاون سکریٹری،  جناب سمیر شربڈی  صاحب کو محاسب اور جناب فضیل مصبا  صاحب کو خازن منتخب کیا گیا ہے۔ ادارہ بھٹکلیس تمام نو منتخب عہدیداران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ خلوص کے ساتھ انہیں قوم و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین